بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ٹرینیں بارشوں کے باعث تاخیر کا شکار

پاکستان ریلوے کی ٹرینیں بارشوں کے باعث اپنے شیڈول سے ایک بار پھر آؤٹ ہو گئیں اور کئی گھنٹوں کی تاخیر کا شکار ہیں۔

ریلوے کے ترجمان کے مطابق بارشوں کے باعث کراچی اور کوئٹہ سے آنے والی مسافر ٹرینیں تاخیر کا شکار ہیں جبکہ کراچی اور ملکوال کے درمیان چلنے والی ملت ایکسپریس 8 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ کراچی سے لاہور جانے والی پاک بزنس ایکسپریس 7 گھنٹے 40 منٹ، کراچی اور راولپنڈی کے درمیان چلنے والی پاکستان ایکسپریس7 گھنٹے اور کراچی سے لاہور جانے والی قراقرم ایکسپریس 6 گھنٹے 40 منٹ تاخیر کا شکار ہے۔

ریلوے کے ترجمان نے مزید بتایا ہے کہ کراچی سے پشاور کے درمیان چلنے والی رحمٰن بابا ایکسپریس 6 گھنٹے، کراچی سے لاہور جانے والی شاہ حسین ایکسپریس 6 گھنٹے، کراچی سے لاہور جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس 5 گھنٹے 40 منٹ تاخیر کا شکار ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ کراچی سے لاہور جانے والی گرین لائن ایکسپریس 4 گھنٹے، کراچی سے لاہور جانے والی خیبر میل ایکسپریس 3 گھنٹے، کراچی سے لاہور جانے والی تیز گام ایکسپریس بھی 3 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔

ریلوے کے ترجمان نے مزید بتایا ہے کہ کراچی سے لاہور جانے والی کراچی ایکسپریس 3 گھنٹے، کوئٹہ سے لاہور جانے والی جعفر ایکسپریس 3 گھنٹے، کراچی اور راولپنڈی کے درمیان چلنے والی سرسید ایکسپریس 3 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔

ترجمان ریلوے کا یہ بھی کہنا ہے کہ کراچی سے لاہور جانے والی عوام ایکسپریس 3 گھنٹے اور کراچی سے لاہور جانے والی فرید ایکسپریس 2 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.