نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ نے بھارت کے خلاف شاندار بولنگ کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی میچز میں اپنی 50 وکٹیں مکمل کرلی ہیں۔
ٹرینٹ بولٹ نے بھارت کے خلاف بولنگ کرتے ہوئے 20 رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں، بھارتی ٹیم ٹرینٹ بولٹ سے کچھ زیادہ ہی خوفزدہ نظر آئی اور انہوں نے ٹرینٹ کی 13 گیندیں ضائع کیں۔
بھارت کے خلاف شاندار بولنگ کرنے کے بعد ٹرنیٹ بولٹ بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 50 وکٹیں لینے والے نیوزی لینڈ کے پانچویں بولر بن گئے۔
آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کے سپر 12 مرحلے کے گروپ 2 کے اہم میچ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 8 وکٹوں سے شکست دیدی۔
کیویز نے بھارت کی جانب سے دیا گیا ہدف 15ویں اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا تھا۔
Comments are closed.