ایتھلیٹ ارشد ندیم نے کہا ہے کہ ٹریننگ کے حوالے سے بتاؤں تو کافی مشکلات کا سامنا کیا ہے۔
سینیٹر رضا ربانی کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی بین الصوبائی رابطہ کا اجلاس ہوا جس میں ٹوکیو اولمپکس میں شرکت اور پاکستان کی نمائندگی کرنے والے ایتھلیٹ ارشد ندیم اور ویٹ لفٹر طلحہ طالب نے بریفنگ دی، کمیٹی میں ارشد ندیم اور طلحہ طالب کو اعزازی شیلڈ دی گئیں۔
اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ2015 میں واپڈا کی نوکری لی،اس کے بعد اسپورٹس شروع کیا،اداروں سے اگر اسپورٹس ختم کی گئی تو ملک سے اسپورٹس ہی ختم ہوجائےگی۔
ٹوکیو اولمپکس میں شرکت کرنے والے ویٹ لفٹر طلحہ طالب نے کہا ہے کہ اداروں سے اسپورٹس سپورٹ ختم کی جارہی ہے جس کا نوٹی فکیشن جاری ہوگیا ہے، اپیل کرتا ہوں کہ اداروں سے اسپورٹس کوختم نہ کیا جائے۔
اس سے قبل اسی اجلاس میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجہ نے کہا تھا کہ پاکستان میں پچز اور کوچنگ ٹھیک نہیں ہے، ڈومیسٹک کوچز کے ساتھ میٹنگ کی، 20 فیصد ڈومیسٹک کوچز کو تبدیل کرنا ہے، امپائرنگ کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو کام کرنا پڑے گا، پاکستان ڈومیسٹک کرکٹ میں امپائرنگ نیچے گئی ہوئی ہے۔
Comments are closed.