اولمپئین ویٹ لفٹر طلحہ طالب کا کہنا ہے کہ ٹوکیو اولمپکس کی کارکردگی کی وجہ سے ملک کا نام روشن کرنے پر فخر محسوس کر رہا ہوں۔ اگر مجھے ٹریننگ کا جدید سامان اور جگہ میسر ہوتی تو میڈل جیتنے کی پوزیشن میں تھا۔
طلحہ طالب نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ مستقبل میں مزید اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔
لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہو ئے اولمپیئن ویٹ لفٹر طلحہ طالب نے کہا کہ ٹریننگ کے لیے جدید سہولیات میسر نہیں تھیں۔ نہ جدید ساز و سامان تھا اور نہ ہی ٹریننگ کی مناسب جگہ تھی۔
انہوں نے کہا کہ اپنا بہترین وزن اٹھایا ایسا نہیں ہے کہ میرے ساتھ کوچ نہیں تھا تو مجھے مشکل ہوئی۔ ایتھلیٹ کوئی بھی ہو اس کےسپورٹ اسٹاف کی ایک پوری ٹیم ہونی چاہیے۔
پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے صدر اور ٹوکیو اولمپکس میں ایتھلیٹ سپورٹ پرسنل کی حیثیت سے طلحہ طالب کے ساتھ جانے والے حافظ عمران بٹ نے کہا کہ میں جوائے رائیڈ پر نہیں گیا تھا۔ میں متعدد بار پاکستان کا نیشنل چیمپئین رہ چکا ہوں اور کوچنگ کابھی تجربہ رکھتا ہوں۔
Comments are closed.