بھارت کی کرکٹر ٹیم کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی ٹریننگ سیشن کے دوران منفرد اسٹائل اپناتے ہیں۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی جانے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آسٹریلیا کے گراؤنڈ میں پریکٹس کے دوران اچانک ویرات کوہلی ڈانس کرنا شروع کر دیتے ہیں۔
ویرات کوہلی کے ڈانس پر ساتھی کھلاڑی لطف اندوز دکھائی دیتے ہیں۔
واضح رہے کہ پہلے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا پہلا مرحلہ شروع ہو گیا ہے، مرحلے میں 2 گروپس میں تقسیم 8 ٹیمیں سپر 12 راؤنڈ میں جگہ بنانے کے لیے مقابلہ کریں گی جہاں 8 ٹیمیں اپنی رینکنگ کی بنیاد پر پہلے ہی موجود ہیں۔
پہلے راؤنڈ میں نمیبیا، نیدر لینڈز، سری لنکا اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) گروپ اے جبکہ آئر لینڈ، زمبابوے، ویسٹ انڈیز اور اسکاٹ لینڈ گروپ بی میں شامل ہیں۔
پہلے مرحلے کے اختتام پر 4 ٹیمیں مین راؤنڈ سپر 12 کے لیے کوالیفائی کریں گی، سپر 12 راؤنڈ کا آغاز 22 اکتوبر سے ہو گا جبکہ ایونٹ کا فائنل 13 نومبر کو میلبرن میں کھیلا جائے گا۔
Comments are closed.