فرانسیسی ٹریفک پولیس کی جانب سے پوچھ گچھ کے دوران نوجوان کار سوار کو سینے پر گولی مار کر ہلاک کرنے کے معاملے پر فرانسیسی صدر نے نوجوان کی ہلاکت کو ناقابل فہم اور پولیس کے اس ظالمانہ اقدام کو ناقابل معافی قرار دیدیا۔
فرانسیسی صدر کا کہنا ہے کہ نوجوان کی ہلاکت نے پوری قوم کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ ان کی ہمدردیاں اور نیک تمنائیں نوجوان کے خاندان کے ساتھ ہیں۔
ٹریفک پولیس کا دعویٰ تھا کہ 17 سال کے نوجوان ڈرائیور نے انہیں کچلنے کی کوشش کی تھی۔
ویڈیو سامنے آنے پر شہریوں نے شدید احتجاج کیا اور پیرس میں مشتعل افراد نے اس واقع کے خلاف جلاؤ گھیراؤ کرکے کئی گاڑیوں کو آگ لگا دی۔
یاد رہے کہ فرانس میں پولیس نے گزشتہ برس گاڑی نہ روکنے پر 13 افراد کی جان لے لی تھی۔
Comments are closed.