بھارت کی ریاست گجرات میں حکومت نے اعلان کیا ہے کہ دیوالی کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پرکوئی جرمانہ نہیں ہوگا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گجرات حکومت نے اعلان کیا ہے کہ دیوالی کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر لوگوں کو جرمانہ نہیں کیا جائے گا۔
ایک موقع پرخطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ دیوالی کے تہوار کے پیش نظر گجرات میں 27 اکتوبر تک ٹریفک پولیس شہریوں سے قوانین کی خلاف ورزی پر کوئی جرمانہ وصول نہیں کرے گی۔
بھارتی وزیر نے کہا کہ 21 اکتوبر سے 27 اکتوبر تک گجرات میں ٹریفک پولیس کے اہلکار لوگوں سے کوئی جرمانہ وصول نہیں کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر کوئی اس دوران بغیر ہیلمٹ یا ڈرائیونگ لائسنس کے پکڑا جاتا ہے یا کسی دوسرے ٹریفک قانون کی خلاف ورزی کرتا ہوا پایا جاتا ہے تو ہماری پولیس اسے ایک پھول دے گی۔
Comments are closed.