چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا کی جانب سے قومی ٹیسٹ ٹیم کو بنگلادیش کے خلاف جیت پر مبارکباد دی گئی ہے۔
چیئرمین رمیز راجا نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر قومی ٹیسٹ ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنی ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ٹرننگ پچ پر 200 رنز کے ہدف کا تعاقب ایک امتحان تھا۔
رمیز راجا نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا ہے کہ اچھی بات یہ ہے کہ ہدف عمدہ طریقے سے حاصل کیا گیا۔
واضح رہے کہ چٹاگانگ کے ظہور احمد چوہدری کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو شکست دے دی ہے۔
قومی ٹیم نے بنگلادیش کی جانب سے دیئے گئے 202 رنز کا ہدف 2 وکٹ کے نقصان پر حاصل کیا۔
ہدف کے تعاقب میں عابد علی 91 اور عبدﷲ شفیق 73 بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ کپتان بابر اعظم 13 اور اظہر علی 24 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
Comments are closed.