سابق صدر ٹرمپ کے وکیل اور نیویارک کے سابق میئر روڈی جولیانی نے خود کو دیوالیہ قرار دیدیا۔
عدالت نے ریاست جارجیا میں الیکشن ورکرز پر جھوٹے الزامات لگانے کے جرم میں جولیانی کو حکم دیا تھا کہ وہ 148 ملین ڈالر ہرجانہ ادا کریں۔
جولیانی کو جارجیا میں کرمنل چارجز کا بھی سامنا ہے۔
جولیانی کا دعویٰ ہے کہ ان کے اثاثوں کی مالیت ایک ملین سے دس ملین ڈالر کے درمیان ہے جبکہ ان پر واجب الادا رقم سو ملین ڈالر سے 500 ملین ڈالر ہے۔
جولیانی کے ترجمان نے کہا ہے کہ دیوالیہ قرار دیے جانے سے سابق میئر کو 148 ملین ڈالر ہرجانے کے معاملے میں اپیل کا موقع مل جائے گا۔
Comments are closed.