امریکا کے سابق صدر ٹرمپ نے اپنے اوپر 34 سنگین جرائم کے الزامات عائد ہونے کے بعد کانگریس میں ری پبلکنز سے محکمہ انصاف اور ایف بی آئی کے فنڈز میں کمی کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
سوشل میڈیا پر بیان میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ری پبلکنز محکمہ انصاف اور ایف بی آئی کو اس وقت تک فنڈ نہ دیں جب تک وہ ہوش میں نہ آجائیں۔
اس سے قبل ٹرمپ اپنے دور صدارت میں محکمہ انصاف اور ایف بی آئی کی فنڈنگ میں اضافے کی حمایت کر چکے ہیں۔
گذشتہ روز ٹرمپ پر غلط کاروباری ریکارڈوں کے جرائم کی فرد جرم عائد کی گئی ہیں، مین ہیٹن کی عدالتی کارروائی میں ٹرمپ نے تمام الزامات مسترد کر دیے تھے۔
واضح رہے کہ ٹرمپ مجرمانہ الزامات کا سامنا کرنے والے امریکا کے پہلے سابق صدر بن گئے ہیں۔
Comments are closed.