بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ٹرانس جینڈر ایکٹ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

ٹرانس جینڈر ایکٹ کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔

درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ٹرانس جینڈر ایکٹ کے رولز حقائق کے برعکس ہیں۔

لاہور ہائی کورٹ میں رانا عمران جاوید ایڈووکیٹ نے اپنی دائر کی گئی درخواست میں نشاندہی کی ہے کہ ٹرانس جینڈر ایکٹ رولز کے مطابق کوئی بھی مرد یا عورت جنس کی تبدیلی کا شناختی کارڈ بنوا سکتا ہے۔

درخواست گزار نے مؤقف اپنایا ہے کہ شناختی کارڈ کے لیے کسی میڈیکل کی ضرورت نہیں ہے۔

درخواست میں اعتراض اٹھایا گیا ہے کہ ٹرانس جینڈر ایکٹ کے رولز اسلامی تعلیمات اور قوانین کے منافی ہیں لہٰذا اس ایکٹ کو کالعدم قرار دیا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.