گوجرانوالہ کی سیشن عدالت نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کے خلاف دائر درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی۔
عدالت نے درخواست پر کارروائی کے حوالے سے پولیس سے رپورٹ بھی طلب کرلی ہے، ایس پی کو 17 دسمبر کو رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی گئی۔
درخواست ایڈووکیٹ منظور قادر بھنڈر کی طرف سے ایڈیشنل سیشن جج تجمل شہزاد کی عدالت میں دائر کی گئی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پاکستان کو بدنام کرنے کے لیے عالمی سطح پر سازشیں ہورہی ہیں ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کے خلاف کام کرتی ہے سروے رپورٹس کو ڈھال بناکر اداروں کو بدنام کیا جاتا ہے۔ حال ہی میں عدلیہ کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔
درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کی چیئرپرسن یاسمین لاری کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کے اکاؤنٹ منجمد کیے جائیں اور شائع شدہ سروے رپورٹس پر پابندی عائد کرکے اس کے دفاتر کو بھی سیل کیا جائے۔
Comments are closed.