نگراں وزیرِ داخلہ سندھ حارث نواز کا کہنا ہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ ہم سے پہلے کی ہے، پولیس میں کوئی سسٹم نہیں چل رہا۔
انہوں نے سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ غیر قانونی مقیم افغانیوں کو واپس ان کے ملک بھیجا جا رہا ہے، افغانستان سے گزارش ہے اپنی سر زمین کسی کے خلاف استعمال نہ ہونے دے۔
حارث نواز کا کہنا ہے کہ 80 ہزار سویلین، 10 ہزار فوجی جوان شہید ہوئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ پولیس میں بھی اچھے افسر موجود ہیں، اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں کی ہیں اور سامان بھی پکڑا ہے، معاملات عدالتوں میں ہیں۔
نگراں وزیرِ داخلہ سندھ کا یہ بھی کہنا ہے کہ کیس ختم ہو تو وہ سامان مارکیٹ میں آئے، یوٹیلٹی اسٹورز پر آئے، آرمی چیف اور وزیر اعلیٰ اس معاملے میں دلچسپی لے رہے ہیں۔
Comments are closed.