best really free hookup sites instant sex hookup sites hookup Wyoming hookup Stafford CT hookup Longmeadow galaxy s10 stereo hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ٹرانسپورٹ کے 2 پراجیکٹس جلد عوام کے سامنے ہونگے، شرجیل میمن

وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹ کے دو پراجیکٹس بہت جلد عوام کے سامنے ہونگے۔

شرجیل میمن نے اپنے بیان میں کہا کہ انٹرا بسیں جسے ہم پیپلز بسیں کہتے ہیں اس کی 49 بسوں پر مشتمل پہلی لاٹ 15 مئی کو کراچی پہنچے گی۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ 15 مئی کو آنے والی پہلی لاٹ کےایک ہفتے کے بعد مزید 70 بسیں کراچی پہنچیں گی، مئی میں کل 120 بسیں کراچی پہنچیں گی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مئی کے آخری ہفتے تک اورنگی ٹاؤن سے نارتھ ناظم آباد تک اورنج لائن مکمل کرنے اور اس پر بسیں چلانے کی ہدایت کردی۔

انہوں  نے کہا کہ 20 جون تک مزید 120 بسیں کراچی پہنچیں گی، مئی اور جون میں کراچی کے لیے 240 بسیں  اور 10بسیں لاڑکانہ کے لیے بھی آ رہی ہیں۔

شرجیل میمن کاکہنا تھا کہ اورنج لائن منصوبے کی 20 بسیں مئی میں کراچی پہنچیں گی، اورنج لائن کے انفراسٹرکچر پر ابھی کام رہتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے ڈیڈ لائن دی ہے کہ 30 مئی تک اورنج لائن کا سول ورک مکمل کرلیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.