بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ٹرانسفارمر پھٹنے پر نیپرا کا حیسکو کو شوکاز نوٹس جاری

حیدرآباد کےعلاقے لطیف آباد میں ٹرانسفارمر پھٹنے پرنیپرا نے حیسکو کو شوکاز نوٹس جاری کردیا، شوکاز تین رکنی تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ کی روشنی میں جاری کیا گیا۔

نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اتھارٹی نے ٹرانسفارمر پھٹنے کے معاملے پر 3 رکنی تحقیقاتی ٹیم بنائی تھی، تحقیقاتی ٹیم نےمتاثرین کے بیانات قلمبند کیے اور شواہد بھی اکٹھےکیے، تحقیقاتی ٹیم نے حیسکو حکام سے بھی پوچھ گچھ کی۔

نیپرا کے مطابق تحقیقاتی ٹیم نے متاثرہ ٹرانسفارمر بنانے والی کمپنی کا بھی دورہ کیا، تحقیقاتی ٹیم نےتفتیش مکمل کرنے کے بعد اتھارٹی کو رپورٹ پیش کی تھی، اتھارٹی نے رپورٹ کی روشنی میں حیسکو کو شو کاز جاری کر دیا۔

اتھارٹی نے حیسکو کو 15 دن کے اندر شو کاز کا جواب دینے اور ڈسٹری بیوشن سسٹم میں بھی بہتری لانے کی ہدایت کردی۔

گزشتہ ماہ 22 تاریخ کو حیدرآباد میں ٹرانسفارمر پھٹنےسے10 لوگ جاں بحق،12زخمی ہوئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.