بدھ29؍ربیع الاول 1444ھ26؍اکتوبر 2022ء

ٹرائیلز کے بعد اگلا مرحلہ ویمن میچز کا انعقاد ہے، عاطف رانا

لاہور قلندرز ویمن پلیئرز ڈیولپمنٹ کی کرکٹرز کو اب میچز کھیلنے کا موقع بھی فراہم کیا جانے لگا ہے۔ ویمن کرکٹرز نے لاہور قلندرز اور بینک آف پنجاب کے تعاون سے بریسٹ کینسر کی آگاہی مہم کے سلسلے میں نمائشی میچ میں حصہ لیا۔

سی ای او لاہور قلندرز عاطف رانا کا کہنا ہے کہ ٹرائیلز کے بعد اگلا مرحلہ ویمن میچز کا انعقاد ہے۔

لاہور قلندرز اور بینک آف پنجاب کی ویمن ٹیموں کے درمیان میچ ڈیفنس گراؤنڈ پر کھیلا گیا۔

لاہور قلندرز کے ویمن پلیئرز ڈویلپمنٹ پروگرام کے دو روزہ ٹرائل اختتام پذیر ہوگئے۔

بریسٹ کینسر کی آگاہی مہم کے سلسلے میں ہونے والے میچ میں ان کرکٹرز نے حصہ لیا جن کا حال ہی میں ہونے والے ٹرائیلز میں انتخاب کیا گیا تھا۔

لاہور قلندرز نے ویمن پلیئرز ڈیولپمنٹ پروگرام پہلی مرتبہ شروع کیا جبکہ بینک نے پہلی مرتبہ ویمن ٹیم تشکیل دی۔

ویمن کرکٹرز خوش ہیں کہ انہیں ڈیولپمنٹ کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کیا گیا ہے، جبکہ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان کے لیے میچز کا انعقاد بہت ضروری ہے۔

لاہور قلندرز کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ میچز کے انعقاد کا سلسلہ آنے والے دنوں میں جاری رہے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.