خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع ٹانک میں پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں پر حملہ کیا گیا ہےجس میں ایک اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا ہے۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) ڈاکٹر احسان ﷲ نے واقعے کی تصدیق کی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے پولیو سیکیورٹی ٹیم پر حملہ کیا، زخمی اور شہید اہلکار کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ڈی پی او سجاد احمد نے کہا کہ حملہ آوروں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔
قومی وطن پارٹی کے ترجمان احمد نواز نے پولیو ٹیم پر ٹانک میں حملےکی مذمت کی ہے اور حملے میں پولیس اہلکار کی شہادت پر اظہار افسوس کیا ہے۔
دوسری جانب کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے دعوی کیا ہے کہ ٹانک میں پولیو ٹیم پر حملہ اس کے جنگجوؤں نے کیاہے۔
Comments are closed.