بدھ13؍ربیع الثانی 1444ھ 9؍نومبر 2022ء

ٹاس کےوقت بھارتی بولر کی حرکت دیکھنے والے ہنسے بغیر نہ رہ سکے

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ کے ٹاس کے دوران بھارتی بولر روی ایشون کی حرکت کو دیکھنے والے ہنسنے پر مجبور ہوگئے۔

اتوار کو زمبابوے کے خلاف کھیلے گئے میچ میں بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

ٹاس جیتنے کے بعد روہت شرما گراؤنڈ میں میچ اور ٹیم سے متعلق گفتگو کر رہے تھے کہ ان کے پیچھے کھڑے بولر روی ایشون کی دلچسپ حرکت کو کیمرے نے ریکارڈ کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق روی ایشون اپنے کپڑوں کو سونگھ کر یہ جاننے کی کوشش کررہے تھے کہ وہ دھلے ہوئے ہیں یا نہیں۔

روی ایشون کی اس حرکت پر سوشل میڈیا پر بہت زیادہ میمز بھی بنائی جارہی ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق بھارتی بولر نے اپنی سونگھنے کی صلاحیت پر بھروسہ کرتے ہوئے صاف کپڑے کو اٹھایا جبکہ گندے کو وہیں چھوڑ کر چلے گئے۔

واضح رہے کہ اتوار کو کھیلے گئے میچ میں بھارت نے زمبابوے کو 71 رنز سے شکست دی تھی، اس میچ میں روی ایشون نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.