پیر26؍رمضان المبارک 1444ھ17؍اپریل 2023ء

ٹائی ٹینک کے مسافروں نے ڈوبنے سے قبل کیا کھایا؟

مشہور زمانہ ٹائی ٹینک ڈوبنے کی 111 ویں برسی کے موقع پر مسافروں کے کھانے کا مینیو جاری کر دیا گیا، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر مینیو کی وائرل تصاویر سے معلوم ہوتا ہے کہ ہر دن کا الگ مینو ہوا کرتا تھا، صرف یہ ہی نہیں بلکہ مینیو کو تین مختلف کیٹیگریز فرسٹ کلاس ، سیکنڈ کلاس اور تھرڈ کلاس میں تقسیم کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ 15 اپریل کو اس بدقسمت جہاز کو شمالی بحر اوقیانوس میں ڈوبے 111 برس مکمل ہوچکے ہیں۔

جس رات یہ بدقسمت جہاز سمندر میں ڈوب کر تباہ ہوا تھا اس روز سیکنڈ کلاس کے مسافر رات کے کھانے کے بعد میٹھے میں پڈنگ سے لطف اندوز ہوئے تھے غالباً یہ ان کی زندگی کا آخری میٹھا ہوگا جو انہوں نے موت سے قبل نوش کیا تھا۔

یاد رہے کہ 14 اپریل 1912 کی رات کو ٹائی ٹینک ایک برفانی چٹان سے ٹکرا گیا تھا جس کے نتیجے میں یہ 15 اپریل 1912 کو شمالی بحر اوقیانوس کے ٹھنڈے اور گہرے پانی میں ڈوب گیا تھا۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.