ٹائیٹینک سے پانچ گنا بڑا اور دو ارب ڈالر کی لاگت سے بننے والا دنیا کا سب سے بڑا بحری جہاز اندر سے کیسا ہے؟
،تصویر کا ذریعہGetty Images
اس جہاز سے متعلق اہم حقائق
آئیکون آف دی سیز دنیا کا سب سے بڑا کروز جہاز ہے جس کا وزن 250800 ٹن ہے۔ اس کی لمبائی تقریبا 365 میٹر (1198 فٹ) ہے۔ یہ اپنے حجم میں ٹائٹینک سے پانچ گنا بڑا ہے اور اس جہاز کی تیاری پر رائل کیریبین انٹرنیشنل کو 1.79 ارب ڈالرکی بھاری قیمت ادا کرنا پڑی تھی۔ رائل کیریبین کی ویب سائٹ کے مطابق مسافروں اور سیاحوں کے لیے اس جہاز کی ٹکٹ کی قیمت 1,723 ڈالر سے لے کر 2,639 ڈالر فی کس تک ہے۔ کروز اپنے پہلے سفر کے دوران امریکی جزائر ورجن میں سینٹ کٹس اینڈ نیویس اور شارلٹ امالی میں رُکے گا۔
BBCUrdu.com بشکریہ
body a {display:none;}
Comments are closed.