ٹائٹینک کی سیاحت کے لیے لوگوں کو زیر سمندر لیجانے کے دوران تباہ ٹائٹن کا ملبہ نکال لیا گیا۔
سمندر کی تہہ سے نکالی گئی چیزوں میں آبدوز نما کا اگلا حصہ بھی شامل ہے جس سے بدقسمت سیاحوں کو ٹائٹینک کی باقیات کا نظارہ کرنا تھا۔
باقیات حادثے کے دسویں روز نکال کر کینیڈا لائی گئیں، باقیات پر تحقیقات کرکے حادثے کی اصل وجہ جاننے کی کوشش کی جائے گی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹائٹن کو حادثہ بحیرہ اوقیانوس میں بارہ ہزار پانچ سو فٹ نیچے پیش آیا جس کے نتیجے میں ٹائٹن کے اندر دھماکا ہوا تھا۔
واضح رہے کہ حادثے میں پاکستانی کاروباری شخصیت شہزادہ داؤد اور انکے بیٹے سمیت پانچ سیاح مارے گئے تھے۔
Comments are closed.