جمعرات یکم؍محرم الحرام 1445ھ20؍جولائی 2023ء

ٹائٹینک سے 5 گنا بڑے بحری جہاز کی حیرت انگیز تصاویر وائرل

فن لینڈ میں ایک شپ یارڈ میں ٹائٹینک سے 5 گنا اور دنیا کا سب سے بڑا مسافر بردار بحری جہاز تیار کرلیا گیا ہے، باقاعدہ استعمال میں لانے سے قبل اس کا رواں سال اکتوبر میں ایک آخری تجربہ کرکے دیکھا جائے گا۔

 اس جہاز کا نام ’آئکن آف دی سیز‘ رکھا گیا ہے، تیاری مکمل ہونے کے بعد اب اکتوبر میں اس کا سمندر میں ایک آخری تجربہ کیا جائے گا۔

جہاز سازی کی صنعت میں 50 سالوں کا تجربہ رکھنے والی کمپنی رائل کیریبین انٹرنیشنل نے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ’آئکن آف دی سیز‘ کو بنایا ہے۔

کمپنی نے اپنے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر اس جہاز کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کی ہیں جنہیں دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین دنگ رہ گئے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، تحقیقات مکمل ہونے کے بعد متوقع طور پر جنوری 2024ء میں 250,800 وزنی اور 1,200 فٹ طویل اس جہاز کے سمندر میں باقاعدہ سفر کا آغاز ہوگا۔

کمپنی کی جانب سے جہاز میں کھانے، پینے اور تفریح ​​کے بھرپور انتظام کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

اس جہاز میں20 ڈیکس جن میں مسافروں کے سفر کو خوبصورت بنانے کے لیے تمام آسائشیں موجود ہیں۔

جیسے کہ مسافر ایج روپ کے ذریعے سمندر سے 155 فٹ بلند پر لٹک کر ایڈونچر کرسکیں گے۔

اس کے علاوہ راک کلائمبنگ وال اور منی گولف کورسز بھی موجود ہیں صرف اتنا ہی نہیں بلکہ اس جہاز میں  بچوں کے لیے جھولے بھی بنائے گئے ہیں۔

’آئکن آف دی سیز‘میں ایک آبشار بھی بنائی جا رہی ہے اور مسافر آئس شوز سے بھی لطف اندوز ہو سکیں گے۔

واضح رہے کہ اس بحری جہاز نے 22 جون کو سمندری سفر کا اپنا پہلا ٹیسٹ مکمل کرلیا ہے۔

اس حوالے سے کمپنی نے بتایا ہے کہ سمندری سفر کے پہلے ٹیسٹ کے دوران ’آئکن آف دی سیز‘ نے سینکڑوں میل کا سفر طے کیا اور اس سفر پر جہاز کے مین انجن، بریک سسٹم، اسٹیئرنگ اور وائبریشن لیول سب کا تجربہ کیا گیا۔

کمپنی کے مطابق، جہاز کا پہلا ٹیسٹ کامیاب رہا لیکن ہوا کے حالات کی وجہ سے اس کی روانگی میں تاخیر ہوئی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.