ماہرین کا کہنا ہے کہ غرقاب جہاز ٹائی ٹینک کے قریب لاپتہ ہونے والی آبدوز ٹائٹن کی اوشین گیٹ کمپنی پر اربوں ڈالرز ہرجانہ خارج از امکان نہیں۔
عالمی میری ٹائم قانون دان میتھیو شیفر کا کہنا ہے کہ استثنا شرائط کے باوجود ٹائٹن کمپنی پر ہرجانہ ممکن ہے، حادثے کی وجوہات میں کوتاہی ثابت ہوئی تو کیس مضبوط ہو جائے گا۔
میتھیو شیفر کا کہنا ہے کہ اگر یہ ثابت ہوا کہ ٹائٹن سفر کے قابل نہ تھا تو ہرجانے کا استثنا نہیں رہے گا۔
امریکا کی ریاست کیلی فورنیا کے وکیل کی رائے ہے کہ بہت سے ایسے کیسز ہیں جس میں استثنا کے باوجود ہرجانہ ملا۔
Comments are closed.