ہفتہ 5؍ذوالحجہ 1444ھ24؍جون 2023ء

ٹائٹن آبدوز کی مالک کمپنی اوشین گیٹ کی بے حسی

اوشین گیٹ کمپنی نے آبدوز مسافروں کی جانوں کو نظرانداز کرتے ہوئے ریسکیو آپریشن کے دوران ہی آبدوز پائلٹ کی نوکری کے لیے اشتہار جاری کردیا تھا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق آبدوز میں سوار 5 افراد کو بچانے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری تھا کہ اسی دوران کمپنی نے ویب سائٹ پر آبدوز کے پائلٹ کی بھرتی کا اشتہار جاری کیا۔

سوشل میڈیا پر یہ معاملہ سامنے آنے کے بعد لوگ حیرانی اور غصے کا اظہار کر رہے ہیں تاہم کئی لوگوں نے اس کا مذاق بھی بنایا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق واشنگٹن میں کمپنی کے مرکزی دفاتر کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بحر اوقیانوس میں ٹائی ٹینک کے ملبے کی جانب سفر کے دوران لاپتہ ہونے والی ٹائٹن نامی سیاحتی آبدوز کا ملبہ مل گیا ہے اور اس میں سوار پاکستانی صنعتکار حسین داؤد کے بیٹے شہزادہ داؤد اور پوتے سلیمان داؤد سمیت تمام 5 مسافروں کی ہلاکت کی تصدیق بھی کردی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.