جمعہ12؍ربیع الاوّل 1445ھ29؍ستمبر 2023ء

ٓANF کی کارروائیاں، 89 کلوگرام منشیات برآمد، 3 خواتین سمیت 10 ملزمان گرفتار

اینٹی نارکوٹکس فورس کے عملے نے مختلف سات کارروائیوں کے دوران 89 کلو گرام سے زائد منشیات برآمد کر لی جبکہ 3 خواتین سمیت 10 ملزمان گرفتار کر لیا۔ 

ترجمان کے مطابق سپر ہائی پر جامشورو کے قریب کار سے 54 کلو گرام چرس برآمد ہوئی، دورانِ کارروائی شکارپور کے رہائشی ملزم کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔

دوسری جانب وندر کے قریب کارروائی کے دوران 2 خواتین سمیت کراچی کے رہائشی 5 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، ملزمان کے سفری بیگز اور سامان سے 18 کلو گرام چرس برآمد ہوئی۔

گرفتار ملزمان منشیات پشین سے کراچی اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق آر سی ڈی ہائی وے پر وندر کے قریب مسافر بس میں سوار خاتون کو گرفتار کیا گیا، ملزمہ کے قبضے سے 5 کلو گرام آئس اور 2 کلو 500 گرام ہیروئن برآمد ہوئی، ملزمہ منشیات واٹر کولر میں چھپا کر قلات سے کراچی اسمگل کر رہی تھی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق الفتح مال فیصل آباد کے قریب موٹر سائیکل سوار سے 4 کلو 800 گرام ہیروئن جبکہ پشاور میں واقع کوریئر آفس میں پارسل سے آئس برآمد ہوئی۔

ترجمان اے این ایف کا کہنا ہے کہ 1 کلو گرام آئس کپڑوں کے ڈبوں میں چھپا کر بحرین اسمگل کی جا رہی تھی۔

ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مذید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.