روسی نجی فورس ویگنر کے سربراہ پریگوزن بیلاروس پہنچ گئے۔ بیلاروس کے صدر نے اسکی تصدیق کر دی۔
بیلاروس کے صدر کا کہنا ہے کہ بیلاروس نجی فورس گروپ ویگنر کےلیے کیمپ نہیں بنائے گا، ویگنر کے دستے اب بھی ڈونباس کے علاقے لوہانسک میں موجود ہیں۔
روس میں بغاوت کی کوشش کے بعد بیلاروس کے تعاون سے ویگنر گروپ اور روس کے درمیان سمجھوتہ ہوا تھا۔
روسی حکام کیساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد ویگنر گروپ کے سربراہ پریگوزن نے پیش قدمی روک دی تھی۔
Comments are closed.