نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک میں ویکسی نیشن کی رفتار کو تیز کرنے کا فیصلہ کرلیا، جبکہ 10 ستمبر کے بعد ہوائی سفر کیلئے مکمل ویکسی نیشن لازمی قرار دے دی گئی، ویکسی نیشن کا جزوی سرٹیفکیٹ کارآمد نہیں ہوگا۔
ملک میں ویکسی نیشن کی رفتار تیز کرنے کیلئے این سی او سی نے بڑا فیصلہ کرلیا۔
این سی او سی نے ویکسین کی پہلی اور دوسری ڈوز کا درمیانی وقفہ 42 دن سے کم کرکے 28 دن کر دیا۔
این سی او سی نے یہ فیصلہ وزارت صحت اور طبی ماہرین کی مشاورت کے بعد کیا ہے۔
Comments are closed.