ملک بھر میں کورونا وائرس کی ویکسین لگانے کا سلسلہ جاری ہے، اور آج یکم مئی یعنی عالمی یوم مزدور پر بھی ملک بھر میں ویکسی نیشن سینٹر کھلے رہیں گے۔
پنجاب میں اب تک 12لاکھ، سندھ میں 5 لاکھ، خیبر پختونخوا میں تقریباً 3 لاکھ اور بلوچستان میں اب تک 45 ہزار افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔
ویکسین لگوانے والوں کا پیغام ہے کہ ملک میں معمول کی زندگی کی واپسی چاہتے ہیں تو ویکسین کو ہاں ۔ کورونا کو ناں کہنا ہوگا۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 5 ہزار 112 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 131 افراد اس موذی وبا کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے۔
Comments are closed.