بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ویکسین کی دوسری ڈوز لگانے کے دنوں کا شیڈول تبدیل

این سی اوسی نے ویکسین کی دوسری ڈوز لگانے کےدنوں کا شیڈول تبدیل کردیا۔

حکام وزرات صحت کے مطابق ویکسین  کی دوسری خوراک کے دن میں کمی کر دی گئی ہے اوردوسری خوارک اب مقررہ مدت کی تکمیل پر واک ان کردیا گیا ہے۔

سائنو فارم کی دوسری خوارک اب 21 دنوں کے بعد لی جاسکتی ہے جب کہ سائنو ویک کی دوسری خوارک اب 28 دنوں کے بعد   دی جاسکتی ہے آسٹرازنیکا کی دوسری ڈوز اب 28 دنوں کے بعد لگا سکیں گے۔

این سی اوسی نے عید کی چھٹیوں میں ویکسی نیشن سینٹر صرف ایک دن بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکام وزرات صحت کے مطابق صرف عید کے روز ویکسی نیشن بند رہیں  گے تاہم عید کی تعطیلات کے دیگر دنوں  ویکسی نیشن کا عمل جاری رہے گا۔

You might also like

Comments are closed.