sexyfatgirls iligan philippines filipiono cupid www.latinamericancupid.com español latin friend finder singles to meet free chat websites for singles russian dating beauties

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ویکسین کی اہل 35 فیصد آبادی کو ایک خوراک لگ چکی

ملک میں ویکسین کی اہل 35 فیصد آبادی کو کورونا ویکسین کی کم از کم ایک خوراک لگ چکی ہے۔

اسلام آباد ویکسینیشن میں سب سے آگے ہے، جہاں ویکسین کی اہل 69 فیصد آبادی کی ویکسینیشن ہو چکی۔

آزاد کشمیر میں ویکسین کی اہل 51 فیصد، گلگت بلتستان 39 فیصد، پنجاب 37 فیصد، سندھ 32 فیصد اور بلوچستان کی 12 فیصد اہل آبادی کی ویکسینیشن ہوگئی۔

اس حوالے سے وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ اگست کے آخر تک 24 بڑے شہروں میں 40 فیصد آبادی کی کم از کم جزوی ویکسین کا ہدف مقرر کیا تھا۔

ملک کے 20 شہروں نے ہدف پورا کرلیا، ملک بھر میں 17 سال کے نوجوانوں کی کورونا ویکسینیشن کا آغاز کردیا گیا۔

بیرون ملک جانے والے 12 سال اور زائد عمر کے افراد کو ویکسین بوسٹر بھی لگائی جارہی ہے۔

ملک میں ایک روز میں سب سے زیادہ ویکسین لگانے کا ریکارڈ بھی بن گیا، گزشتہ روز 15 لاکھ 90 ہزار سے زائد افراد کو ویکسین لگائی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.