مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ ویکسین درآمد کرنے جیسے معاملات وزیراعظم خود دیکھتے ہیں۔ مجھ سے کسی نے رابطہ نہیں کیا کہ ویکسین منگوانی ہے اور اِس میں نیب رکاوٹ بن رہا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام ’’آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ اگر رولز، قاعدے اور قانون کے مطابق چلیں گے تو نیب سے مسئلہ نہیں ہوگا۔ اس بات سے اتفاق نہیں کرتا کہ نیب کی وجہ سے کوئی بہت بڑا کام رکا ہوا ہوگا۔
یاد رہے کہ اسد عمر نے کہا تھا کہ اگر ہم ویکسین کی پہلے سے ہی بکنگ کرالیتے تو ابھی نیب کی تحویل میں بیٹھے ہوتے۔
Comments are closed.