ڈی جی ہیلتھ رانا صفدر کا کہنا ہے کہ ملک کے بڑے شہروں میں کورونا وائرس کی ویکسینیشن بڑھنے سے اس کے مثبت کیسز کی شرح میں کمی آئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ ابھی بھی ملک میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح نسبتاً زیادہ ہے۔
ڈی جی ہیلتھ رانا صفدر نے ہدایت کی ہے کہ شہری کورونا وائرس کی ویکسین لگوائیں اور ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں۔
کورونا وائرس کی پانچویں لہر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11 شہروں میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 10 فیصد سے زیادہ ریکارڈ کی گئی ہے۔
اس دوران سب سے زیادہ کورونا وائرس کے کیسز کی شرح آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں 44 اعشاریہ 76 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 59 ہزار 786 ٹیسٹ کیئے گئے، جن کے نتیجے میں مزید 5 ہزار 830 کیسز سامنے آئے ہیں، جبکہ کورونا کیسز کی شرح 9 اعشاریہ 75 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 42 مریض زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ مزید 7 ہزار 839 مریض شفایاب ہو گئے۔
پاکستان بھر میں اب تک کؑل 29 ہزار 372 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس کے کُل مریضوں کی تعداد 14 لاکھ 42 ہزار 263 ہو چکی ہے۔
Comments are closed.