بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش میں 3 سالہ بچہ اپنی ماں کے خلاف شکایت درج کروانے تھانے پہنچ گیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، اپنی ماں سے ناراض ہو کر صدام نامی ایک بچے نے اپنے والد سے کہا کہ وہ اسے تھانے لے کر جائیں کیونکہ والدہ نے اس کی ٹافیاں چوری کرلی ہیں اور اسے ایک تھپڑ بھی مارا ہے تو وہ اب پولیس میں ان کی شکایت درج کروانا چاہتا ہے۔
اس واقعے کی سوشل میڈیا پر بھی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بچہ برہان پور کے علاقے دیتلائی میں سب انسپکٹر کو اپنا بیان دے رہا ہے۔
بچے نے سب انسپکٹر پریانکا نائک کو اپنے بیان میں بتایا ہے کہ’امّی نے میری ٹافیاں چوری کرلی ہیں، اس لیے اُنہیں گرفتار کرکے جیل میں بند کردیا جائے‘۔
سب انسپکٹر پریانکا نائک بچے کی معصومیت پر اپنی ہنسی پر قابو پانے کی کوشش کرتے ہوئے اس سے کچھ سوالات پوچھتی ہیں۔
ویڈیو میں بچے کو ایک کاغذ پر دستخط کرتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے، جس کے بعد سب انسپکٹر اسے یقین دلاتی ہے کہ وہ جلد ہی اس کی والدہ کو گرفتار کرلیں گی۔
صدام کے والد نے پولیس کو بتایا کہ جب صدام نے اپنی والدہ سے ٹافی مانگی تو اُنہوں نے اس کے گال پر آہستہ سے تھپڑ لگایا تھا۔
Comments are closed.