بھارت میں ہاتھی نے لڑکوں کے ایک گروپ پر حملہ کردیا جس کی ویڈیو سامنے آگئی ہے، جبکہ ایک شخص کی جانب سے اسے چپل سے مار کر بھگانے کی کوشش بھی کی گئی۔
بھارتی محکمہ جنگلات کے ایک آفیسر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں ہاتھی کو لڑکوں کے ایک گروپ کی جانب بڑھتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو بھارتی ریاست آسام کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہاتھی کے آنے کے بعد لڑکوں نے ایک گڑھے کے اندر پناہ لے لی جبکہ اس میں ایک شخص ہاتھی کو بھگانے کیلئے اس کے پیچھے چپل لے کر دوڑتا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ویڈیو پر تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
Comments are closed.