بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ویڈیو گیم بچوں کے کونسے مرض کا علاج کرسکتے ہیں؟

امریکا میں توجہ کی کمی کے مرض اٹینشن ڈیفی سٹ ہائپر ایکٹو ڈس آرڈر (اے ڈی ایچ ڈی) میں مبتلا بچوں کے علاج کے لیے ویڈیو گیم تیار کیا گیا ہے۔

 امریکی میڈیا کے مطابق بچوں میں اٹینشن ڈیفی سٹ ہائپر ایکٹو ڈس آرڈر (اے ڈی ایچ ڈی) کے مرض کو دور کرنے والا ایک ویڈیو گیم بنایا گیا ہے جس کی منظوری فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی (ایف ڈی اے) نے دی ہے۔

اٹینشن ڈیفی سٹ ہائپر ایکٹو ڈس آرڈر (اے ڈی ایچ ڈی) ایک ایسا مسئلہ ہے جس کا شکار زیادہ تر بچے ہوتے ہیں، وہ چین سے نہیں بیٹھتے، پڑھنے یا کام پر ان کی توجہ خراب ہو جاتی ہے اور وہ توجہ کے ساتھ مختلف کام نہیں کر پاتے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فیس بک کے سابق ایگزیکٹو نے آکیلی انٹر ایکٹوو کے ساتھ مل کر سال 2020 میں اینڈیورآر ایکس نامی گیم بنایا تھا جسے بچوں میں اس حالت کو کم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا۔

اس گیم کو تقریباً ایک ہزار ڈاکٹروں نے بچوں میں اے ڈی ایچ ڈی کے علاج کے لیے مفید پایا اور اب حال ہی میں  فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی (ایف ڈی اے) نے بھی اس گیم کی منظوری دے دی ہے۔

اینڈیور ایکس میں 8 سے 12 سال کی عمر کے بچوں کے لیے بنائے گئے کارٹون کرداروں کی ایک قسم ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اب بالغان کی اے ڈی ایچ ڈی دور کرنے کے لیے بھی گیم تیار کیا جارہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.