بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ویڈیو گیمرز بہترین فیصلہ ساز ہوتے ہیں، تحقیق

ایک نئی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ جو لوگ ویڈیو گیمز کھیلتے ہیں وہ فیصلے کرنے میں بہتر ہوتے ہیں اور ان کی دماغی سرگرمیاں زیادہ بہتر اور مضبوط ہوتی ہیں۔

جارجیا اسٹیٹ یونیورسٹی کے محققین کا کہنا ہے کہ انہوں نے 47 افراد پر مشتمل نمونے پر دماغی سرگرمیوں کا تجزیہ کیا ہے۔ جن میں سے 28 افراد گیمر تھے جو باقاعدگی سے ویڈیو گیمز کھیلتے تھے۔ اس تجزیے کے لیے انہوں نے فنکشنل میگنیٹک ریزوننس امیجنگ (ایف ایم آر آئی) کا استعمال کیا۔

محقق مکیش دھمالا کا کہنا ہے کہ ’’ متعلقہ دماغی نیٹ ورکس کی شناخت ہوجانے کے بعد فیصلہ سازی کی مؤثر تربیت اور علاج کے لیے ویڈیو گیم کھیلنے کی مشق کا استعمال کیاجاسکتا ہے‘‘۔

تجربے کے دوران شرکاء کو ایک نقطے کی حرکت پر بٹن دبانے کا کہا گیا جب کہ حرکت نہ ہونے پر بٹن دبانے سے گریز کرنے کا کہا گیا۔

مشاہدے کے نتیجے میں ویڈیو گیمرز کا دماغ زیادہ متحرک اور سرگرم تھا۔ جبکہ ویڈیو گیمز نہ کھیلنے والوں کے مقابلے ویڈیو گیم کھیلنے والوں نے زیادہ جلدی اور درست جوابات دیئے۔

اس تجربے سے محقیقن اس نتائج پر پہنچے ہیں کہ ویڈیو گیمز انسانی دماغ پر مثبت طریقے سے اثر انداز ہوتے ہیں۔ اس سے بہتر فیصلہ سازی میں مہارت حاصل ہوتی ہے اور مختلف ٹاسک بہتر انداز سے مکمل کیے جاسکتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.