ہر ایک کی پسندیدہ ڈش ’مچھلی‘ کھانے کے لیے پیش تو کی گئی لیکن منہ میں جانے سے پہلے ہی زندہ ہوگئی جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
مچھلی کھانے تقریباََ ہر ایک کی ہی پسند ہوتی ہے لیکن اگر یہ مچھلی کھانے کے دوران زندہ ہوجائے تو کھانے والے کا ناصرف مزہ خراب ہوتا ہے بلکہ وہ خوفزدہ بھی ہوجاتا ہے۔
ایسا ہی ایک واقعہ ٹوکیو میں پیش آیا جہاں ایک ریستوران میں ایک شخص کو اُس کی پسند کے مطابق سلاد سے سجی پلیٹ میں مچھلی پیش کی گئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ شخص جیسے ہی چاپ اسٹیک مچھلی کے قریب کرتا ہے تو وہ مچھلی اُسے اپنے دانتوں میں دبا لیتی ہے۔
اس واقعہ کو پیش آنے کی وجہ یہ تھی کہ مچھلی کو بغیر پکائے کسٹمر کے سامنے پیش کیا گیا۔
دوسری جانب سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو اب تک ہزاروں افراد لائک کرچکے ہیں جبکہ دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
Comments are closed.