’ڈگری کے مطابق نوکری نہیں تو واپس جائیں‘: آسٹریلیا کی بین الاقوامی طلبہ کے لیے نئی پالیسیاپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں
،ویڈیو کیپشنآسٹریلیا نے ملک میں آنے والے طلبا کی تعداد محدود کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔
’ڈگری کے مطابق نوکری نہیں تو واپس جائیں‘: آسٹریلیا کی بین الاقوامی طلبہ کے لیے نئی پالیسی27 منٹ قبلآسٹریلوی حکومت کے مطابق سنہ 2025 میں 270,000 بین الاقوامی طلبہ کو ویزے جاری کیے جائیں گے۔ اس نئے اعلان کے مطابق ہر اعلیٰ تعلیمی ادارے میں انفرادی سطح پر کٹوتیاں کی جائیں گی۔ اس پالیسی کا سب سے زیادہ اثر پیشہ ورانہ تعلیم اور تربیت (ووکیشنل ایجوکیشن) فراہم کرنے والے اداروں پر پڑے گا جنھیں سب سے زیادہ کٹوتیاں برداشت کرنا پڑیں گی۔اس نئی پالیسی کے خلاف آسٹریلیا کے تعلیمی شعبے میں کافی غصہ پایا جاتا ہے اور کچھ یونیورسٹیوں نے اسے ’معاشی تباہی‘ قرار دیا ہے تاہم حکومت کا کہنا ہے کہ اس سے تعلیم کے شعبے کے معیار میں بہتری آئے گی۔مزید جاننے کے لیے دیکھیے حسن عباس کی یہ ویڈیو
BBCUrdu.com بشکریہ

body a {display:none;}