منگل 28؍ربیع الاول 1444ھ25؍اکتوبر 2022ء

ویڈیو: ٹرک کو دیکھتے ہی بکرے بیہوش ہوگئے

بکریوں کی ایک دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چار بکریوں کا ایک گروپ ہے جو بیہوش ہونے کا ڈرامہ کر رہے ہیں،جیسے ہی وہ ایک پارسل ٹرک کو اپنے پاس سے گزرتے ہوئے دیکھتے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سڑک کنارے سبزہ زار موجود ہے، جہاں بکریاں گھاس چرنے میں مصروف ہیں۔

 اسی دوران ایک پارسل ٹرک ان کے قریب سے گزرتا ہے، بکریوں کے ریوڑ شاید اس گمان میں تھا کہ کہیں یہ لوگ ہمیں ٹرک میں ڈال کر نہ لے جائیں وہ سب اپنی جگہ پر گر جاتے ہیں اور بے ہوش ہونے کا ڈرامہ کرتے ہیں۔

صارفین کی جانب سے اس دلچسپ ویڈیو کو خوب پسند کیا جارہا ہے ۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.