امریکی شو دی ویو کی معروف میزبان جوئے بہار شو کے دوران اچانک سیٹ پر گر گئیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ 79 سالہ جوئے بہار اسٹیج کی طرف جاکر اپنی نشست سنبھالنے سے پہلے لڑکھڑا کر گرپڑتی ہیں جس پر ان کے ساتھ بیٹھے لوگ انہیں فوری اٹھنے میں مدد کرتے ہیں۔
میزبان گرنے کے دوران کسی بھی قسم کی چوٹ سے محفوظ رہیں اور بعد ازاں پروگرام بھی ریکارڈ کروایا۔
ٹی وی میزبان نے کہا کہ میرے 25 سالہ کیریئر میں کبھی ایسا نہیں ہوا میں کس پر مقدمہ کروں۔
Comments are closed.