بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ویڈیو: عمران خان نے دوران خطاب ’روزے‘ میں پانی مانگ لیا

وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز دورۂ لاہور کے دوران گورنر ہاؤس میں معقدہ تقریب سے خطاب کیا۔

گورنر ہاؤس لاہور میں کارکنوں سے خطاب کے دوران عمران خان کو اچانک کھانسی کا دورہ پڑ گیا۔

عمران خان دورانِ خطاب کھانسنے کے بعد اچانک پانی مانگ لیتے ہیں، وہاں کھڑے شخص کی جانب سے انہیں بتایا جاتا ہے کہ ’آپ کا روزہ ہے ۔‘

روزے میں پانی مانگنے کی غلطی کی نشاندہی کے بعد عمران خان ’اوہ‘ کہہ کر خطاب جاری رکھتے ہیں۔

عمران خان کی خطاب کرتے ہوئے گِھگّھی بندھ گئی تھی۔

عمران خان کی روزے میں پانی مانگنے کی ایک منٹ اور 5 سیکنڈ کی ویڈیو  سوشل میڈیا پر مختلف تبصروں کے ساتھ گردش کررہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.