بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ویڈیو: شہزادہ چارلس نے تقریر کے دوران اہنی اہلیہ کو’محبوبہ‘ کہہ کر پکارا

برطانوی شہزادہ چارلس کے برٹش ایشین ٹرسٹ کے دورے سے ایک دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

پرنس آف ویلز اور ڈچز آف کارن وال نے برٹش میوزیم میں برٹش ایشین ٹرسٹ کی جانب سے دیے گئے استقبالیہ میں شرکت کی۔

شہزادہ چارلس نے اس تقریب سے خطاب بھی کیا، اپنی تقریر کے دوران اُنہوں نے اپنی اہلیہ کمیلا کو اردو زبان میں’محبوبہ‘ کہہ کر پکارا جس کی وجہ سے یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی ہے۔

اُنہوں نے اپنی تقریر میں یہ الفاظ استعمال کیے:

میں یقین نہیں کر سکتا کہ آج تقریباً دو سال ہو گئے ہیں کہ (میری محبوبہ) اور میں، دونوں ایشین ٹرسٹ کی اچھی کارکردگی کا جشن منانے کے لیے آپ سب کے ساتھ ہونے کے قابل ہیں۔

یاد رہے کہ برٹش ایشین ٹرسٹ کی بنیاد 2007 میں ایچ آر ایچ دی پرنس آف ویلز اور برطانوی ایشیائی کاروباری رہنماؤں کے ایک گروپ نے جنوبی ایشیا میں وسیع پیمانے پر غربت، عدم مساوات اور ناانصافی سے نمٹنے کے لیے رکھی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.