کراچی کی شارع فیصل سے پکڑے گئے شیر کے رکھوالے و مالک کی کراچی چڑیا گھر آ مد پر شیر سے ملاقات کی ویڈیو سامنے آگئی۔
ویڈیو میں شیر کو اپنے رکھوالے کے ساتھ کھیلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، چڑیا گھر اتظامیہ کے مطابق شیر کے رکھوالے و مالک اس کے گلے میں موجود زنجیر لینے آئے تھے۔
شیر کے مالک کا کہنا تھا کہ چڑیا گھر شیر کی دیکھ بھال اور ملنے کیلئے آتا رہوں گا، چڑیا گھر انتظامیہ کے مطابق شیر کے مالک نے پنجرے میں داخل ہوکر شیر کے گلے سے پٹہ نکالا۔
انتظامیہ کا کہنا تھا کہ شیر کی خوراک کا خاص خیال رکھا جا رہا ہے۔
دوسری جانب ذرائع کے مطابق پالتو شیر قابو میں نہیں آرہا تھا جس کی وجہ سے شیر کے مالک کو بلانا پڑا جس کے بعد مالک کے آنے سے شیر پر سکون ہوگیا۔
Comments are closed.