بھارتی ریاست ہریانہ میں زخمی تیندوے نے پولیس اہلکاروں اور محکمہ جنگلات کے عملے پر حملہ کردیا، جس کی ویڈیو پانی پت کے ایس پی نے سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس اہلکار اور محکمہ جنگلات کا عملہ گاؤں میں آنے والے تیندوے کو پکڑنے کی کوشش کرتا ہے، اسی دوران تیندوا ان اہلکاروں پر حملہ کردیتا ہے۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ریسکیو ٹیم کے افراد گاؤں کے لوگوں کی جانب سے تیندوے کے آنے کی اطلاع دینے کے بعد وہاں پہنچے اور اسے پکڑنے کے دوران ہی ٹیم کا سامنا تیندوے سے ہوگیا۔
تیندوے کو پکڑنے کی کوشش کے دوران ایس ایچ او، اور محکمہ جنگلات کے دو افراد زخمی ہوگئے۔ تاہم باقی اہلکار تیندوے کو بے ہوش کرنے میں کامیاب ہوگئے۔
پانی پت پولیس کے سپرنٹنڈنٹ نے اپنے سوشل میڈیا پر تیندوے کو پکڑنے کی کوشش کرنے والی ٹیم کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔
Comments are closed.