اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے کم عمر فلسطینی معتز انس منصور کا آخری دیدار کرتے ہوئے اس کی والدہ شدت جذبات سے نڈھال ہوگئیں۔
اسرائیلی فوج نے ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران جنوبی نابلس کے گاؤں میں 16 سالہ معتز انس منصور کو شہید کردیا، جس کی شہادت پر ہر آنکھ اشکبار ہے اور سوشل میڈیا پر لوگ اس حوالے سے افسوس کا اظہار کررہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر معتز انس منصور کے جنازے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے، جس میں اس کی والدہ نے بڑے ہی جذباتی انداز میں اپنے لخت جگر کو رخصت کیا۔
بیٹے کے جنازے پر بوڑھی ماں کے بہتے آنسو کو دیکھ کر ہر کوئی اداس ہوگیا۔
واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 14 ہزار 128 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ 33 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔
Comments are closed.