ہاتھی جانوروں میں سب سے زیادہ طاقتور اور مضبوط جانور شمار ہوتا ہے، جب وہ بپھر جائے تو اسے قابو کرنا بہت مشکل ہوتا ہے، تاہم ایک بہادر شخص نے اسے آسانی سے قابو کرنے کا کارنامہ انجام دے دیا۔
سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو بہت تیزی سے مقبول ہو رہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جنگل میں موجود بپھرے ہاتھی کو ایک شخص نے اپنے ہاتھ کے اشارے سے آسانی کے ساتھ قابو کر لیا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جنگل میں دو سیاح کھڑے نظر آرہے ہیں جنہیں دیکھ کر ہاتھی تیزی کے ساتھ ان کی طرف حملہ کرنے کےلیے لپکتا ہے۔
تاہم ویڈیو میں نظر آنے والے دونوں اشخاص خاموشی کے ساتھ کھڑے رہتے ہیں اور جیسے ہی ہاتھی ان کے قریب پہنچتا ہے تو ایک شخص اپنے ہاتھ کو ہاتھی کے منہ کے سامنے کرتا ہے، جسے دیکھ کر دیو قامت ہاتھی فوراً پیچھے کی جانب ہٹ جاتا ہے اور ان پر حملہ کرنے کے بجائے واپس اپنی راہ لیتا ہے۔
Comments are closed.