پڑوسی ملک بھارت میں بندر اپنے بچے کے ساتھ علاج کروانے نجی کلینک پہنچ گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بہار کے سسرام میں ایک نجی کلینک میں اس ہفتے دو غیر متوقع مریض دیکھے گئے جن میں ایک زخمی بندر تھا اور ایک اُس بندر کا بچہ تھا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بندر نجی کلینک میں موجود ہے اور اُس نے اپنے بچے کو سینے سے لگایا ہوا ہے۔
اس حوالے سے ڈاکٹر نے بتایا کہ بندر زخمی تھا اور اس نے ڈاکٹر کو کلینک کے اندر آنے کا اشارہ کیا۔
بندر ڈاکٹر کا اشارہ سمجھ گیا اور پھر ڈاکٹر نے بندر کا علاج کیا، اس کے سر پر زخم کا نشان تھا جبکہ اس کے بچے کی ٹانگ میں زخم تھا۔
ڈاکٹر نے انہیں انجکشن لگایا اور ساتھ ہی دونوں بندروں کے زخموں پر مرہم بھی لگایا۔
Comments are closed.