whisper hookup hookup Roosevelt New Jersey hookup Mansfield Center secure hookup site hookups skateboards shirts galaxy s10 stereo hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ویڈیو: آصف علی سیمی فائنل سے پہلے پتنگ اُڑانے میں مصروف

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم میچز میں شاندار بیٹنگ کرکے پاکستان کو فاتح دلوانے والے قومی کرکٹر آصف علی پتنگ اُڑانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

آصف علی نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دبئی سے اپنی نئی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اُنہیں پتنگ اُڑاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

A post shared by Asif Ali (@asif9741)

45 سیکنڈز پر مشتمل اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پہلے آصف علی پتنگ کو اُڑانے کے لیے ہوا کے رُخ کا تعین کرتے ہیں اور پھر ہوا میں پتنگ اُچھالتے ہیں۔

آہستہ آہستہ آصف علی کی پتنگ اُڑنے لگتی ہے اور گراؤنڈ کی طرح یہاں بھی آصف علی اپنی صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے پتنگ اُڑانے میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔

آصف علی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’پُرسکون، تروتازہ اور ریچارج۔‘

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں افغانستان کے خلاف میچ میں ناقابلِ شکست اننگز کھیلنے والے آصف علی نے کہا ہے کہ میری کامیابی صرف اللّہ کی طرف سے ہے۔

قومی کرکٹر نے یہ ویڈیو گزشتہ روز انسٹاگرام پر شیئر کی جسے اب تک 56 ہزار سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں۔ 

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیمی فائنل 11 نومبر جمعرات کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 میں پاکستان واحد ناقابل شکست ٹیم ہے اور بابر الیون نے گروپ میں تمام 5 میچز کے دوران ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.