hookup que significa hookup Mansfield Center mature hookup app pregnant hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ویڈیو اسکینڈل کیس: یوسف رضا گیلانی و بیٹے کی کیس خارج کرنے کی درخواست

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما، سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی اور ان کے صاحبزادے علی حیدر کی جانب سے اپنے خلاف سینیٹ الیکشن کے ویڈیو اسکینڈل کا کیس خارج کرنے کی درخواستیں الیکشن کمیشن میں دائر کر دی گئیں۔

الیکشن کمیشن میں سماعت کے دوران یوسف رضا گیلانی اور علی حیدر کے وکیل نے کیس خارج کرنے کی درخواستیں دائر کیں۔

الیکشن کمیشن کے ممبر نے دورانِ سماعت کہا کہ متفرق درخواستیں آتی رہیں تو یہ کیس کبھی ختم نہیں ہو گا۔

الیکشن کمیشن میں ویڈیواسکینڈل معاملے پر سینیٹر یوسف رضا گیلانی کی نااہلی سےمتعلق کیس کی سماعت24 مئی تک ملتوی کردی گئی۔

علی حیدر گیلانی کے وکیل عامر عباس نے مؤقف اختیار کیا کہ پہلے دائرہ اختیار پر فیصلہ کرنا ہو گا، پھر مرکزی کیس کا فیصلہ ہو گا، عالیہ حمزہ کی درخواستوں میں تا حال جواب جمع نہیں کرایا گیا۔

الیکشن کمیشن نے ہدایت کی کہ دونوں فریقین اپنے جوابات جمع کرائیں، آئندہ سماعت پر حتمی دلائل سنیں گے، کیس آپ خود نہیں چلاتے اور الزام الیکشن کمیشن پر لگتا ہے کہ فیصلہ نہیں ہو رہا۔

پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ ان کا جواب ابھی تک نہیں آیا، ہم نے کبھی کیس کا التواء نہیں مانگا۔

الیکشن کمیشن کے ممبران نے حکم دیا کہ اگلی سماعت پر تمام فریقین حاضر ہوں۔

الیکشن کمیشن نے یوسف رضا گیلانی ویڈیو کیس کی سماعت 24 جنوری تک ملتوی کر دی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.