سوشل میڈیا پر ایک حیرت انگیز ویڈیو وائرل ہے جس میں ہرن کو گھاس پھوس کے بجائے سانپ کھاتے ہوئے دیکھاجا سکتا ہے۔
یہ 2023ء ہے اور اس صدی میں کیا کچھ نیا اور حیرت انگیز نہیں ہو رہا ہے، جہاں ٹیکنالوجی 5 جی کی اسپیڈ سے ترقی کر رہی ہے وہیں اب صدیوں سے گھاس پھوس، چارہ، سبزہ کھانے والے جانور گوشت کھانے لگے ہیں۔
انڈین فاریسٹ سروس (IFS) کی آفیسر سوسنتا نندا سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں اور اکثر وائلڈ لائف کی حیرت انگیز ویڈیوز انٹرنیٹ صارفین کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔
حال ہی میں انہوں نے ایک حیرت انگیز ویڈیو شیئر کی جس میں ایک ہرن کو سانپ کھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ہرن جنگل کے علاقے میں سڑک کنارے کھڑی ہے اور سانپ چبا رہی ہے۔
دوسری جانب اس ویڈیو سے متعلق نیشنل جیوگرافک کا کہنا ہے کہ ہرن گوشت کھا سکتا ہے کیونکہ ان میں فاسفورس، نمک اور کیلشیئم جیسے معدنیات کی کمی ہوتی ہے، خاص طور پر سردیوں کے مہینوں میں جب پودوں کی زندگی کم ہو جاتی ہے تو ہرن گوشت کھانے کی جانب راغب ہو سکتی ہیں۔
Comments are closed.